معیشت کی تباہی اور ڈالر کی تاریخی بلندی کے ذمہ دار عمران خان ہیں، مریم اورنگزیب

14 مئی ، 2022

اسلام آباد(نیوز ایجنسی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ معیشت کی تباہی اور ڈالر کی تاریخی بلندی کے ذمہ دار عمران خان ہیں، آئی ایم ایف سے معاہدے کی سزا عوام کو مہنگائی کی صورت میں مل رہی ہے، کپتان اپنے معاشی جرائم چھپانے کیلئے ہی کنٹینر پر چڑھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا ملک میں چار سال نالائقوں، نااہلوں، کارٹلز اور عمران مافیا کی حکومت کی وجہ سے معاشی دہشت گردی کی گئی، آج ملک میں معاشی عدم استحکام عمران صاحب کی وجہ سے ہے۔