شزا فاطمہ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان مقرر

14 مئی ، 2022

اسلام آباد‘ لاہور (نیوز رپورٹر‘ نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف نے رکن قومی اسمبلی شزا فاطمہ خواجہ کو معاون خصوصی امور نوجوان تعینات کر دیا ہے۔ شزا فاطمہ خواجہ کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر اور تعیناتی اعزازی ہوگی۔ وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد بڑھ کر چار ہوگئی ہے۔