پنجاب حکومت کے 6 اعلی پولیس افسران کے تقرروتبادلے،ڈاکٹر محمد عابد خان آر پی او گوجرانوالہ تعینات

14 مئی ، 2022

لاہور(خصوصی نمائندہ) پنجاب حکومت نے 6 اعلی پولیس افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں پولیس سروس گریڈ 20 کے آفیسر ڈیآئی جی آپریشن لاہور ڈاکٹر محمد عابد خان کو تبدیل کرکے ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) گوجرانوالہ ان کے پیش رو ڈی آئی جی عمران احمر کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے انھیں ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد غلام مبشر میکن کو بھی تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے جبکہ اے آئی جی ٹریننگ پنجاب پولیس سید علی ناصر رضوی کو تبدیل کر کے سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد تعینات کیا کر دیا گیا ہے چیف کوآرڈی نیٹر فار لا اینڈ آرڈر اینڈ سیکورٹی وزیر اعلی سیکریٹیریٹ اختر فاروق اور سٹاف آفیسر ٹو وزیر اعلی پنجاب رانا عمر فاروق کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے دونوں کو محکمہ پولیس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔