مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 4 روپے فی کلو اضافہ

14 مئی ، 2022

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 4 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا۔ درجہ دوم گھی و کوکنگ آئل مزید بھی مہنگا کر دیا گیا۔درجہ دوم خوردنی تیل کی قیمت 4 روپے لٹر بڑھا دی گئی ہے جس کے بعد قیمت 470 روپے لٹر ہو گئی۔ پانچ لٹر گھی کا پیک2310 سے بڑھ کر 2330 روپے کا ہو گیا۔دوجہ دوم گھی کے دام 4 روپے فی کلو بڑھ گئے ہیں قیمت 450 روپے سے بڑھا کر 454 روپے کلو کر دی۔ پانچ کلو گھی کا پیک 2250 سے بڑھ کر2270 روپے کا ہو گیا۔