راجہ پرویز اشرف سے فضل الرحمٰن کی ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

14 مئی ، 2022

لاہور (نیوزرپورٹر)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن نے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیل تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی بھی موجود تھے۔