پنجاب اسمبلی کا اجلاس 30 مئی کو ہوگا

14 مئی ، 2022

لاہور (نیوزرپورٹر)پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 مئیکی بجائے 30 مئی کو ہوگا، سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ تبدیل کر دی۔ ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کارروائی پھر التواءمیں چلی گئی۔16 مئی کو ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونا تھی۔تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے 6 اپریل کو ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی تھی۔ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کارروائی نہ ہوسکی ،تحریک عدم اعتماد کے لیے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کو 186 ارکان درکار ہیں۔مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے کے باعث اجلاس کو مسلسل التوا میں ڈالا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے خصوصی اختیارات کے تحت رولز 25 بی کو بروئے کار لاتے ہوئے اجلاس کی تاریخ تبدیل کر دی۔ڈپٹی اسپیکر کے خلاف کارروائی کے بعد سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کارروائی ہونا ہے۔