مریم نواز اور عبدالرحمٰن کانجو کو لاہور میں سیکورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ

14 مئی ، 2022

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) محکمہ داخلہ پنجاب نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف اور وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمان کانجو کو رینجرز اور پولیس کی سیکورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مریم نواز شریف کو لاہور میں سفر ، قیام اور نقل و حرکت کے دوران رینجرز اور پولیس کی مناسب تعداد میں سیکورٹی فراہم کی جائے جبکہ ان کی رہائش گاہ پر بھی گارڈز تعینات کئے جائیں۔ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمٰن کانجو کیلئے بھی ضلع لاہور میں نقل و حرکت اور قیام کے دوران ضروری سیکورٹی انتظامات کرنے کی سفارش کی ہے ۔