اسلام آباد میں پاک فوج کے حق میں ریلی شرکا کے پاک فوج زندہ باد کے نعرے

14 مئی ، 2022

اسلام آباد(جنگ نیوز)اسلام آباد بلیو ایریا جناح ایونیو پر پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی، ریلی میں اسلام آباد کے تاجروں اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور پوسٹر اٹھا رکھے تھے، پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاک فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے، پاک فوج کے خلاف باتیں کرنے والے ملک دشمن ہیں، فوج کے خلاف باتیں کرنے والی سیاسی جماعتوں کا عوام بائیکاٹ کریں گے۔