شہباز شریف اورحمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس، موجودہ بھی دل کے عارضے کا شکار

14 مئی ، 2022

لاہور (نیوزرپورٹر)ایف آئی اے میں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازکے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے موجودہ تفتیشی بھی دل کے عارضے کا شکار ہوگئے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ندیم کو گزشتہ روز دل کی تکلیف پر پی آئی سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔جہاں ان کی انجینو گرافی کی گئی ۔یاد رہے کہ چند روز قبل منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کرنے والےسابق ڈائریکٹر ایف آئی اےلاہور دل کے دورے کے باعث انتقال کر گئے تھے ۔