واشنگٹن(اے ایف پی)امریکامیں آسیان ممالک کےسربراہی اجلاس میں امریکی صدرنےایشیائی لیڈروں کےساتھ بحیرہ جنوبی چین میں چین کےجارحانہ اقدامات پرتشویش اظہارکیاہے، امریکا نے آسیان خطے کے لیے ماحولیات، سمندری نگرانی اور پبلک ہیلتھ میں ترقی کے لیے 15کروڑڈالر امداد کا اعلان کیا۔امریکی صدر جو بائیڈن نےجنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم آسیان کےرہنمائوں کو وائٹ ہاؤس میں عشائیہ بھی دیا،عشائیے میں امریکی صدر نےآسیان ممالک کے لیے خصوصی امداد کا اعلان بھی کیا،امداد میں 60 ملین ڈالر سمندری نگرانی ، 40 ملین ڈالر صاف انرجی پروگرام ،6ملین ڈالر سے آسیان کے کچھ ملکوں میں ڈیجیٹل پروگراموں کو تقویت دی جائے گی۔آسیان ممالک کےرکن ممالک ویت نام،فلپائن، برونائی اورملائیشیامیںبیجنگ کی جانب سے بحیرہ جنوبی چین کے قریب قریب سارے سمندری علاقے پر ملکیت کےدعوےپر گہری تشویش پائی جاتی ہے، انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو کاعشایئےسےخطاب میں کہنا تھا کہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ آسیان خطے میں موجودہ کانفرنس میں واشنگٹن کے فعال کردار سے ایک مرتبہ پھر امریکا کی واپسی ہو رہی ہے۔۔ دوسری جانب آسیان کے رکن ممالک امریکی پالیسی میں سست روی پیدا ہونے پر بھی گھبراہٹ کا شکار ہو گئے تھے،ملائیشیا کے وزیر اعظم اسماعیل صابری یعقوب نے کہا کہ اب امریکا کو فعال تجارت اور سرمایہ کاری کے ایجنڈے پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔
لاہور پاکستان کیخلاف میرپور ڈھاکا میںپہلے ٹیسٹ کے پہلے روز بنگلادیشی بلے بازوں نے جم کر بیٹنگ کی اور ٹیم کی...
لاہور جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی اپیل پر ملک بھر میں شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کے...
لاہورنائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مقدس مزارات کی ترقی اور تحفظ پاکستان کی روحانی شناخت کیلئے...
کراچی ایتھوپیا کی خاتون 12 سال بعد بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش پر خوشی سے نہال،چار لڑکے اور ایک لڑکی، سب صحت...
لاہورلاہور ہائی کورٹ، وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے جمع کروائے گئے 7کروڑ روپے واپس لینے کی درخواست...
کراچیامریکی فوج کی جانب سے خلیج عمان میں نشانہ بننے والا ایرانی جہاز ٹوسکا کراچی پہنچ گیا،امریکا نے جہاز اور...
لاہوراحتساب عدالت لاہور کے جج رانا محمد عارف نے جائیداد نیلامی کی کارروائی روکنے کیلئے مونس الٰہی کی درخواست...
اسلام آبادپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں کی گورننس، شفافیت، کارکردگی اور نفاذ کے طریقہ کار کو بہتر بنانے...