ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معاہدے پر پہنچا جا سکتا ہے، یورپی یونین

14 مئی ، 2022

برلن(اے ایف پی)یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے پروگرام سے متعلق ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین کسی معاہدے تک پہنچنے کے حوالے سے پرامید ہیں۔ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان بات چیت کا عمل اس وقت رک گیا جب ایران کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ امریکہ ایرانی فورس پاسدارن انقلاب کو دہشت گردانہ تنظیم قرار دینے کا حکم واپس لے۔