سری لنکا، عدالت نے سابق وزیراعظم اور اتحادیوں کے ملک چھوڑنے پر پابندی لگادی

14 مئی ، 2022

کولمبو(اے ایف پی)سری لنکا کی عدالت نےسابق وزیراعظم مہندا راجا پاکسے اور اتحادیوں کے ملک چھوڑنے پر پابندی لگادی۔عدالت نےمہنداراجاپاکسے،بیٹے نمل اور15 ارکان اسمبلی سمیت قریبی سیاسی اتحادیوں کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا ۔ عدالت نے یہ حکم ملک بھر حکومت مخالف مظاہرین اور سابق وزیراعظم راجاپاکسے کے حمایتیوں کے درمیان خونی تصادم کے نتیجے میں رکن اسمبلی سمیت درجنوں شہریوں کی ہلاکت سے متعلق ایک مقدمے کی سماعت کے دوران دیا۔