اسرائیلی فوج نے مقتول خاتون صحافی کا تابوت زمین پر گرادیا، جلوس سے جھڑپ

14 مئی ، 2022

مقبوضہ بیت المقدس(جنگ نیوز)اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قتل ہونیوالی خاتون صحافی شیرین ابوعاقلہ کی آخری رسومات ادا کردی گئیں، عرب میڈیا کے مطابق صحافی شیرین ابوعاقلہ کی آخری رسومات مقبوضہ بیت المقدس کے کیتھولک چرچ میں اداکی گئیں،جس میں اہلخانہ، فلسطینی کابینہ کے ارکان، مسیحی برادری کے علاوہ مسلمانوں کی تعداد بھی شریک ہوئی،اسرائیلی فوج نے خاتون صحافی ابو عاقلہ کی آخری رسومات میں شریک افرادپردھاوابولااور تشددکانشانہ بنایا،صہیونی فورسزنے شیرین ابو عاقلہ کاتابوت نیچے گرا دیا اور جلوس سےجھڑپ ہوئی جس سےبھگدڑاور افراتفری مچ گئی،آخری رسومات میں شریک فلسطینی پرچم اٹھائے افراد نے اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے، خاتون صحافی کی تدفین مقبوضہ بیت المقدس کے جبل صہیون قبرستان میں کی گئی۔