نیول چیف ایڈمرل امجدخاں نیازی کی میں انڈوپیسفک سی پاورکانفرنس میں شرکت

14 مئی ، 2022

لاہور (جنرل رپورٹر) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی آسٹریلیا سرکاری دورے پر ہیں۔ دورے کے دوران نیول چیف نے سڈنی میں منعقد انڈو پیسفک سی پاور کانفرنس 2022 میں شرکت کی۔ کانفرنس کا مرکزی خیال"اکیسویں صدی میں انڈو پیسیفک میری ٹائم ڈومین کے مشترکہ مقاصد" تھا۔ کانفرنس میں 40 سے زائد بین الاقوامی بحری افواج کے وفود اور 700 کے قریب دفاعی صنعتی کمپنیوں نے شرکت کی۔ نیول چیف نے آسٹریلیا، فرانس، جاپان، کویت اور اسپین کی بحریہ کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کیں۔