اوکاڑہ(نمائندہ جنگ)ضلع کی ہمہ جہت ترقی ہماری اولین ترجیح جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے شہر ی اور دیہی علاقوں میں یکساں طور پر ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے،لوگوں کے ریلیف اور آسانی کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا قومی وسائل امانت ہیں جن کا استعمال انتہائی احتیاط، ذمہ داری اور ایمانداری سے کیا جانا وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کے لئے نا گریز ہے ان خیالات کا اظہار ایم پی اے سیدہ جگنو محسن،چوہدری منیب الحق،چوہدری جاوید علاؤالدین،غلام رضا ربیرہ، ملک علی عباس کھوکھر،نور الامین وٹواور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے کیا اجلا س میں تمام ضلعی محکموں کے سر براہان نے شرکت کی۔اس موقع پر ضلع میں جاری ترقیاتی سکیموں،فنڈز کی صورت حال،مستقبل قریب میں شروع کئے جانے والے ترقیاتی منصوبوں ان کی افادیت،علاقائی ضرورت اور عوام کے لئے ان منصوبوں کی سہولت اور افادیت کے معاملات زیر غور آئے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت،فنڈز کی فراہمی اور مکمل کئے جانیو الے منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی اس موقع پر ممبران اسمبلی نے کہا کہ یہ بات نہایت اہمیت کی حامل ہے کہ تر قیاتی منصوبے بر وقت مکمل کئے جائیں اجلاس میں ممبران قومی اسمبلی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
لاہورسلہٹ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میں بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 437رنز کا ہدف دے دیا۔خراب روشنی کے باعث...
اسلام آباد ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس کی ایک نئی تشخیصی رپورٹ کے مطابق، مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی...
لاہور کمپٹیشن کمیشن نے سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ کی جانب سے نعمت کولیٹرل مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ ...
کراچی فیڈرل سروس کمیشن نے ایف آئی اے کے امتحانات میں کامیاب ہونے والے متبادل اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹیگیشن...
اسلام آباد چیف انجنیئر شفقت حسین نے گزشتہ روز ارسا میں ممبر سندھ کا چارج سنبھال لیا ،انکی کی تقرری گریڈ...
لاہور جمہوریہ روانڈا کی ہائی کمشنر ہریریمانا فاتو نے لاہور چیمبر میں کہا ہے کہ روانڈا پاکستانی تاجروں کے لیے...
اسلام آباد پاکستانʼکے روس/ یوکرائن سے تین سے 5ملین گندم درامد کرنے کا امکان، فصل ربیع کی گندم کی پیداوار میں...
کراچی ایران جنگ پر عدم اطمینان، ٹرمپ کی مقبولیت میں نمایاں کمی،امریکی صدر کی منظوری شرح 37فیصد تک گر گئی،سروے...