اپریل 2022 بیرون ملک سے ترسیلات زر میں اضافہ

14 مئی ، 2022

لاہور(سودی) اپریل 2022ء میں کارکنوں کی طرف سے3.1 ارب ڈالرکی ترسیلات آئیں ، 3 ارب ڈالر سے زائد کی ترسیلات اب تک پہلی مرتبہ ملک میں آئی ہیں۔ اپریل 2022ء کے دوران ترسیلات ماہ بہ ماہ 11.2 فیصد اور سال بسال 11.9 فیصد بڑھ گئیں ۔مالی سال 22ء کے 10 ماہ کے دوران ترسیلات مجموعی طور پر 26.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو گذشتہ سال کی اسی مدت کی نسبت7.6 فیصد زائد ہیں۔اپریل 2022ء کے دوران زیادہ تر رقوم سعودی عرب (707 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (614 ملین ڈالر)، برطانیہ (484 ملین ڈالر) اور امریکہ (346 ملین ڈالر) سے آئیں۔بیرون ملک پاکستانیوں نے اس سے پہلے کبھی اس قدر ترسیلات نہیں بھیجیں جو ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔