لاہور(خصوصی نمائندہ،جنگ نیوز،مانیٹرنگ سیل)نائب صدرن لیگ مریم نواز نے کہا ہےکہ عمران اپنی بدترین کارکردگی کاحساب دو،یہ سب تمہاراکیادھراہے، نوٹ اورمراعات دیکھ کر عمران خان اورپی ٹی آئی کی رال ٹپکنے لگتی ہے، ان کے تمام اصول پیسہ دیکھ کر ہوا ہوجاتے ہیں۔مریم نواز نے عمران خان کےمردان جلسےمیںملک پرایٹم بم گرانےکے بیان پرشدید تنقید کرتے ہوئے لکھاعمران خان ہمارے ملک کے بارے میں ایسی مکروہ بات کرتے ہوئے تمھیں شرم آنی چاہیے۔ جانتے بھی ہو کیا اول فُول بک رہے ہو؟ یا مکمل طور پر مت ماری گئی ہے؟اس سےپہلےمعاشی صورتحال پرعمران خان کی ٹویٹ پرردعمل دیتےہوئےمریم نوازنےلکھاکہ سب تمھارا کیا دھرا ہے، لوگوں کو بےوقوف مت سمجھو،4 سال کی بدترین کارکردگی کا حساب دو، پاکستان اور اسکی معیشت کو اس حال کو پہنچانے کے ذمہ دار تم ہو، سوال تم سے ہی پوچھا جائے گا اور تمھیں جواب دینا پڑے گاایک اورٹویٹ میں مریم نوازنےلکھاجھوٹے اور ملک کا خون چوسنے والے لوگ، اسمبلیوں سے استعفے ایسے دے کر گئے تھے جیسے کبھی واپس نہیں آئیں گے مگر ان کے تمام اصول پیسہ دیکھ کر ہوا ہو جاتے ہیں، نوٹ اور مراعات دیکھ کر عمران اور PTI کی رال ٹپکنے لگتی ہے، کس چیز کی تنخواہیں لے رہے ہیں؟ ملک برباد کرنے کی یا آئین توڑنے کی؟
اسلام آباداوگرا ایندھن کی قیمتوں کا خود مختارانہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا،وفاقی حکومت نے پاکستان کے پیٹرولیم...
اسلام آباد سینیٹر مشاہد حسین سید نے یہاں چین کے دارالحکومت میں معروف سنگھوا یونیورسٹی کے زیر اہتمام ورلڈ...
کراچی حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔ یحییٰ السنوار کی جگہ قیادت سنبھال...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےطویل عرصہ سے غیر حاضری پر او ایم جی گریڈ18 کی افسر،سیکشن افسر فضہ علی ملازمت...
اسلام آباد اسلام آباد میں مصدقہ سفارتی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایران میں پاکستانی سفیر عمران احمد صدیقی نے...
اسلام آباد وفاقی افسروں کیلئے اہم خبر ہے کہ حکومت نے ڈیڑھ سو فیصد ایگزیکٹو الاونس لینے والےافسران کے لیے ایک...
اسلام آبادپیٹرول فی لیٹر 35 پیسے سستا ؛ہائی اسپیڈ ڈیزل قیمت میں5 روپے 71 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا۔ قیمتوں کے...
کراچی ایران امریکا بالواسطہ رابطوں کی خبر، تیل قیمتوں میں تیزی کے بعد معمولی کمی، تہران نے ثالثوں کے ذریعے...