اسلام آباد(جنگ رپورٹر)عدالت عظمیٰ نے ملک میںʼʼ صدارتی نظام کے نفاذ ʼʼکیلئے ریفرنڈم کرانے سے متعلق درخواستوں کو نا قابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردیا ہے ،عدالت نے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ کو ملک میں صدارتی نظام کے نفاذ کیلئے ریفرنڈم کرانے کا فیصلہ جاری کرنے کا کوئی اختیار نہیں ،ہم سیاسی سوال پرفیصلہ جاری کرنیکی پوزیشن میں نہیں ،عدالت نے درخواستیں ناقابل سماعت قراردیکرخارج کردیں،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی طرف سے قلمبند کئے گئے فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ صدارتی نظام سے متعلق درخواستوں میں سیاسی نوعیت کا سوال اٹھایا گیا ہے،لیکن سیاسی نوعیت سے متعلق سوال پر آئین اور قانون میں کوئی رہنمائی موجود نہیں ہے،آئینی رہنمائی کی عدم موجودگی میں یہ عدالت سیاسی سوال پر فیصلہ جاری کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے،درخواست گزار اور انکے وکلاء سے دو سوال پوچھے گئے تھے،لیک ن وہ اس حوالے سے عدالت کو مطمئن نہ کرسکے ،عدالت کے پاس ملک میں سیاسی نظام کی تبدیلی کا فیصلہ دینے کا کوئی اختیار نہیں ،عدالت نے قراردیاہے کہ ان آئینی درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات درست ہیں،فاضل عدالت نے درخواستیں نا قابل سماعت ہونے کی بناء پر خارج کرتے ہوئے نمٹادی ہیں ۔
اسلام آبادپاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے مزید ایک ارب ڈالرز کے فنڈز موصول ہو گئے ہیں ، سٹیٹ بینک آف پاکستان...
کراچی ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کو نشانہ بناتے ہوئے پابندیوں کے ایک نئے مرحلے پر عمل درآمد کر دیا ہے، یہ...
کراچی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اسرائیل، روس اور امریکا عالمی انسانی حقوق کی تباہی...
اسلام آباد پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ پانچ سالہ نئی آٹو سیکٹر پالیسی متعارف کروانے پر اتفاق کر لیا...
راولپنڈی اڈیالہ جیل میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کرادی گئی،جیل ذرائع کے مطابق...
اسلام آ باد پاکستان نےمسجدِ الاقصیٰ کی بے حرمتی کی مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان غیر...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری ،وزیر اعظم شہباز شریف ،چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے زمین کے...
کراچی وزیر مملکت برائے بلاک چین اور کرپٹو بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرپٹو بینکنگ پر...