کراچی،لاہور (نیوز ڈیسک،کر ائم رپو رٹرسے) سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے سرکاری گاڑیاں واپس نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تاحال دو سرکاری گاڑیاں واپس نہیں کیں، اسد قیصر بھی عہدے سے فارغ ہونے کے بعد اب تک سرکاری بلٹ پروف لینڈ کروزر استعمال کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی اسپیشل برانچ نے عثمان بزدار کو دو سرکاری گاڑیاں فوری طور پر واپس کرنے کیلئے خط لکھ دیا ہے۔خط میں وزیراعلیٰ کے پروٹوکول کیلئے بھیجی جانیوالی دو گاڑیاں واپس کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔خط میں لکھا گیا ہے کہ محکمے کو گاڑیوں کی کمی کا سامنا ہے لہٰذا سرکاری امور کی انجام دہی کیلئے ضروری ہے کہ گاڑیاں فوری واپس بھجوا دی جائیں۔ذرائع کے مطابق دونوں گاڑیوں میں سے ایک بلٹ پروف لگژری گاڑی ہے۔ سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کئی روز گزر جانے کے باوجود دونوں گاڑیاں واپس نہیں کیں۔ذرائع کے مطابق گاڑیاں بغیر کسی تحریر کے ایوان وزیراعلیٰ بھجوائی گئی تھیں۔ دوسری جانب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی عہدے سے فارغ ہونے کے بعد اب تک سرکاری گاڑی استعمال کر رہے ہیں۔اسد قیصر نے 9 اپریل کو تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے کے بجائے استعفیٰ دیا تھا لیکن استعفیٰ دینے کے بعد اب تک سابق اسپیکر قومی اسمبلی سرکاری بلٹ پروف لینڈ کروزر استعمال کر رہے ہیں۔ایکسائز ریکارڈ کے مطابق اسد قیصر کے زیر استعمال گاڑی کابینہ ڈویژن کی ملکیت ہے۔ایکسائز آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق اسپیکر اسد قیصر کے زیر استعمال گاڑی کا نمبر GAE 190 ہے، سیریل نمبر GA سے شروع ہونے والی گاڑیاں سرکار کے زیر استعمال ہیں۔
اسلام آباد رواں مالی سال کا قومی اقتصادی سروے آج جاری کیا جائے گا، وفاقی وزیرخزانہ اورنگزیب آج اقتصادی...
اسلام آباد ایران کے اردن،بحرین اور کویت پر حملے پاکستان کی جانب سے تحمل کی اپیل ،نئی فوجی کشیدگی سے بین...
اسلام آباد زیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے ایوان بالا کو بتایا ہے کہ آزاد کشمیر...
اسلام آباد آئی ایم ایف نے سولر پینلز اور سٹیشنری کی مصنوعات پرٹیکس میں مجوزہ اضافہ واپس لینے پر رضامندی...
اسلام آباد مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ...
اسلام آباد پاکستان آرمی ایوی ایشن ایک ایم آئ۔17 ہیلی کاپٹر آذاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے قریب ٹیک...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر ساجد محمود چوہان...
لندن اداکارہ ماہرہ خان کی کنگ چارلس سے ملاقات، پاکستان میں ذہنی صحت کے کام پر تبادلہ خیال، برٹش ایشین ٹرسٹ کی...