16 مئی سے پٹرول مہنگا ہونے کا امکان

14 مئی ، 2022

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) حکومت کیلئے آئی ایم ایف بات چیت مزید مشکل ہوگئی۔ آئی ایم ایف پرانے مطالبے پر قائم ہے کہ پٹرول مہنگا کیے بغیر بات نہیں بنے گی۔ ذرائع کے مطابق اس ماہ 16 مئی سے پٹرول مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق پٹرول کی سبسڈی کو محدود کیا جائے، پٹرول پر جنرل سبسڈی ختم کی جائے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پہلے ہی آئی ایم ایف کو بجلی مہنگی کرنے کا پلان دے چکا ہے۔ بجلی مہنگی کرنے کے پلان پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ آئی ایم ایف کو بجلی کے نقصانات کم کرنے کیلئے ایکشن پہلے دے چکے ہیں، اب بجلی کے نقصانات کم کرنے کے ایکشن پلان پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ساتویں اقتصادی جائزہ مذاکرات 18 مئی سے شروع ہونگے۔ پروگرام کی بحالی کیلئے حکومت کو مشکل فیصلے کرنا ہونگے۔ مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو 96 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط ملے گی۔