اسلام آ باد ( خصو صی رپورٹر ) وفاقی حکومت کی جانب سے ایم ڈی بیت المال ظہیر عباس کھوکھر کو عہدے سے ہٹانے کا عمل مکمل ہونے سے قبل ہی ایم ڈی بیت المال نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا، اسلام آباد میں الوداعی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ظہیر عباس کھوکھر نے کہا انہوں نے ایم ڈی بیت المال کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا اور عہدے کا چارج بھی چھوڑ دیا ہے-وہ وزیر اعظم شہباز شریف کے ماتحت کام نہیں کرسکتے-دوسری جانب ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے تین روز قبل ایم ڈی بیت المال ظہیر عباس کھوکھر کو ڈی نوٹفیائی کرنے کیلئے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی اور ایم ڈی بیت المال کو عہدے سے ہٹانے کا عمل مکمل ہونے کیلئے نوٹفیکیشن جاری ہونا باقی تھا-ظہیر عباس کھوکھر کو تحریک انصاف حکومت کے دور میں اپریل دو ہزار اکیس میں دو سال کیلئے ایم ڈی بیت المال تعینات کیا گیا-حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ڈی بیت المال سیاسی شخصیت ہیں اور تحریک انصاف سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے انہیں ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا-ظہیر عباس کھوکھر رکن قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔
کوئٹہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سیدعاصم منیرمنگل کو کوئٹہ کا دورہ کریں گے ۔ذرائع...
کراچی امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے ایران کے توانائی ڈھانچے پر حملوں کی حمایت کردی۔ سینیٹر گراہم کا کہنس تھا...
واشنگٹنٹرمپ کے مواخذہ کے حامی سینیٹر بل کیسیڈی ریپبلکن پرائمری میں شکست کھاگئے،جس نے ساتھ چھوڑا اس کا کیریئر...
اسلام آباد پاکستان کی ثالثی کوششیں، ایران اور امریکہ کے درمیان نئی تجاویز کا تبادلہ نہیں ہوا۔ ایران نے...
کراچی امریکہ نے ایران کے لیے امن عمل کی پانچ سخت شرائط مقرر کر دیں۔ ایرانی سرزمین پر بمباری کے نقصانات کا...
کراچی عالمی طبی جریدے کا کہنا ہے پہلی بار اینٹی وائرل گولی سے کووِڈ-19 سے بچاؤ ممکن ہے۔نیو انگلینڈ جرنل آف...
کراچی، ریاض چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک میں ذو الحجہ کا چاند نظر آنےکا...
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...