شزا فاطمہ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان مقرر

14 مئی ، 2022

اسلام آباد‘ لاہور (نیوز رپورٹر‘ نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف نے رکن قومی اسمبلی شزافاطمہ خواجہ کو معاون خصوصی امور نوجوان تعینات کردیا ہے۔ شزا فاطمہ خواجہ کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر اور تعیناتی اعزازی ہوگی۔ وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد بڑھ کر چار ہوگئی ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے ابوبکر عمر کو اپنا ڈیجیٹل میڈیا کا فوکل پرسن مقرر کر دیا ہے۔ ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔