لاہور (نیوزرپورٹر)پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 مئی کی بجائے 30 مئی کو ہوگا، سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ تبدیل کر دی۔ ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کارروائی پھر التواءمیں چلی گئی۔16 مئی کو ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونا تھی۔تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے 6 اپریل کو ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی تھی۔ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کارروائی نہ ہوسکی ،تحریک عدم اعتماد کے لیے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کو 186 ارکان درکار ہیں۔مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے کے باعث اجلاس کو مسلسل التوا میں ڈالا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے خصوصی اختیارات کے تحت رولز 25 بی کو بروئے کار لاتے ہوئے اجلاس کی تاریخ تبدیل کر دی۔ڈپٹی اسپیکر کے خلاف کارروائی کے بعد سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کارروائی ہونا ہے۔
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں اپنے نوجوانوں، مذہبیرہنماؤں اور سول سوسائٹی سے اپیل کرتا...
اسلام آباد پاکستان میں سکول نہ جانیوالے بچوں کے اعدادوشمار قومی اسمبلی میں پیش کر دیے گئے ۔وفاقی وزیر تعلیم...
اسلام آباد وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق گمراہ کن اور بے بنیاد...
اسلام آباد عالمی منظر نامہ میں بے وقعت بھارت بحری جہازوں کو تباہی سے بچانے میں مکمل ناکام ہوگیا،ماہرین کا...
اسلام آ باد وزیر اعظم نے گزشتہ ایک سال میں کتنے اجلاسوں کی صدارت کی ؟ پیپلز پارٹی کی ایم این اےسیدہ شہلا رضا...
اسلام آبادپاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات میں کسی بھی قسم کی کوئی دراڑ...
اسلام آباد پاکستان کو جمعہ کے روز تین دنوں کے اندر قطر سے مائع قدرتی گیس کا اپنا دوسرا کارگو موصول ہوا ہے،...
دبئی متحدہ عرب امارات نے ایرانی دعوئوں کو مسترد کردیا ہے، اور کہا ہے کہ خلیج جنگ میں ہمارا کردار نہیں جمعہ کے...