اسلام آباد (ایجنسیاں )وزارت منصوبہ بندی کے حکام نے سینیٹ کمیٹی کو بتایاہے کہ سی پیک اتھارٹی ختم کرکے تمام معاملات پلاننگ کمیشن کو سونپے جا رہے ہیں‘سی پیک منصوبوں کیلئے اسپیشل سیکریٹری کی تعیناتی پر غور کیا جا رہا ہے‘ اتھارٹی کو ختم کرنے کے حوالے سے بل جلد پیش کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کے چیئرمین نے سی پیک اتھارٹی کے متعلق حتمی فیصلہ ہونے تک سی پیک اتھارٹی کے حوالے سے سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر رضا ربانی اور سینیٹر عبدالقادر کے مجوزہ ترمیمی بلات پر کمیٹی کی کارروائی کو موخر کر دیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا۔سینیٹر شیری رحمٰن کی طرف سے "چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور ( سی پیک ) اتھارٹی ( ترمیمی ) بل 2021 " کے عنوان سے پیش کردہ بل پر غور سے اجلاس کی کاروائی کا آغاز ہوا۔ وزارت کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ وفاقی وزیر احسن اقبال کے وژن کے مطابق سی پیک اتھارٹی کو ختم کرتے ہوئے پروجیکٹ کے تمام تر معاملات پلاننگ کمیشن کو سونپنے اور پلاننگ کمیشن کے اندر سی پیک پروجیکٹ کیلئے اسپیشل سیکریٹری کی سطح پر ایک آفیسر کی تعیناتی پر غور کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے جلد فیصلہ کیا جائیگا۔ سی پیک اتھارٹی کو ختم کرنے کے حوالے سے قانون سازی کیلئے بل جلد پیش کیا جائیگا۔ سینیٹرز کی جانب سے پی ایس ڈی پی پروجیکٹس پر وزارت کو بھیجی گئی تجاویز پر عدم عملدرآمد پر بات کرتے ہوئے چیئرمین کمیٹی نے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔کمیٹی نے گوادر پورٹ کے حوالے سے خصوصی رپورٹ تفصیلی غور کے بعد منظور کر لی۔
اسلام آبادپاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے مزید ایک ارب ڈالرز کے فنڈز موصول ہو گئے ہیں ، سٹیٹ بینک آف پاکستان...
کراچی ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کو نشانہ بناتے ہوئے پابندیوں کے ایک نئے مرحلے پر عمل درآمد کر دیا ہے، یہ...
کراچی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اسرائیل، روس اور امریکا عالمی انسانی حقوق کی تباہی...
اسلام آباد پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ پانچ سالہ نئی آٹو سیکٹر پالیسی متعارف کروانے پر اتفاق کر لیا...
راولپنڈی اڈیالہ جیل میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کرادی گئی،جیل ذرائع کے مطابق...
اسلام آ باد پاکستان نےمسجدِ الاقصیٰ کی بے حرمتی کی مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان غیر...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری ،وزیر اعظم شہباز شریف ،چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے زمین کے...
کراچی وزیر مملکت برائے بلاک چین اور کرپٹو بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرپٹو بینکنگ پر...