ملتان(سٹافرپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور بینک آف پنجاب ایگری بزنس ڈویژن کے مابین کسانوں کی زرعی پیداوار کو بڑھانے اور ان کو مارکیٹ تک مواقع فراہم کرنے کے موضوع پر ایک تعاون کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ اس باہمی اشتراک کا مقصد کسانوں کی فلاح اور ملک میں بڑھتے ہوئے غذائی بحران کے پیش نظر مختلف مسائل کو حل کرنا ہے۔ وائس چانسلر زرعی جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی( تمغہ امتیاز ) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینک آف پنجاب ایک ایسا ادارہ ہے جو کہ زرعی تحقیقات کے ذریعے زرعی پیداوار اور مارکیٹنگ کے چیلنجز کو بہتر حل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ زرعی جامعہ نے اس سے پہلے بھی کسانوں کی بہتری کے لیے بہت سے ملکی اور غیر ملکی اداروں کے ساتھ مل کر ایسے اقدامات اٹھائے ہیں ۔آج زرعی جامعہ کے طلباء و طالبات اس مقام پر ہیں کہ 84 فیصد اپنا بزنس یا نوکری کر رہے ہیں۔ جو مختلف اداروں کے باہمی اشتراک سے تکمیل تک پہنچا۔ بینک آف پنجاب کے گروپ ہیڈ آصف ریاض نے اس موقع پر کہا کہ بینک آف پنجاب ہمیشہ ہونہار طلبہ کو اپنے انٹرنشپ پروگرام میں مصروف عمل رکھتا ہے تاکہ وہ پریکٹیکل فیلڈ اور کسانوں کی رہنمائی کرتے ہوئے مثبت نمایاں کردار ادا کر سکیں مزیدکہا کہ آج کا زرعی جامعہ کے ساتھ اشتراک زرعی انقلاب کی طرف ایک اہم قدم ثابت ہوگا ۔ پنجاب بینک ایگری بزنس ڈویژن نے زرعی جامعہ ملتان کی اتنے کم عرصے میں ریسرچ کے میدان میں نمایاں کامیابیوں کو خوب سراہا۔ اس موقع پر پنجاب بینک کی ٹیم کے علاوہ پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید، ڈاکٹر مبشر مہدی، ڈاکٹر ناصر ندیم، ڈاکٹر محکم،ڈاکٹر عابدحسین سمیت دیگر نے شرکت کی۔
ملتان محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں شعبہ پلانٹ پیتھالوجی کے زیر اہتمام “بین الاقوامی یوم صحت نباتات...
ملتان پولیس کی کارروائیاں، منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف...
پیرووال ڈی پی او خانیوال محمد عابد وڑائچ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران تھانہ صدر پولیس...
جہانیاں پولیس کی خصوصی ٹیم کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، دو ملزمان گرفتار، شراب اور اسلحہ برآمد،...
ملتان نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز میں معرکہ حق بنیان مرصوص کے حوالے سے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی...
ملتان میپکوجناح سب ڈویژن رحیم یار خان کے لائن مین گریڈ فرسٹ کو محکمہ سے طویل عرصے تک ڈیوٹی سے غیر حاضری پر...
ملتان جہانگیر خان ترین کی جانب سے گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین کوپر روڈ لاہور میں جدید کمپیوٹر لیب کا...
ملتان منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل شوکت نے ملتان کے داخلی راستوں این ایل سی بائی پاس، راجہ پور اور مین خانیوال...