ملتان(سٹاف رپورٹر)سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ و پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ عوام کوغلامی سے نجات دلانے اور حقیقی آزادی دلانے کا وقت آن پہنچا ہے۔ قوم اگر حقیقی آزادی چاہتی ہے تو اسے عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا۔ عمران خان ملک کو فرسودہ اور کرپٹ نظام سے نجات دلانا چاہتے ہیں۔ اگر کوئی شخص خلوص نیت سے ملک اور قوم کی ترقی چاہتا ہے تو وہ عمران خان ہے۔ 20 مئی کو عوام ملتان پہنچ کر عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز خانیوال میں 20مئی ملتان جلسے کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر عون عباس بپی‘ پیر ظہور قریشی‘ احمد یار ہراج‘ معین ریاض قریشی‘ پیر مصدق شاہ‘ فیصل نیازی‘ مہر عمران پرویز ڈھول‘ مہندر پال سنگھ‘ چودھری خالد ارائیں و پی ٹی آئی عہدیداروں کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی۔ انہوں نے کہا امپورٹڈ حکمرانوں سے نجات اور فوری الیکشن ملک بھر کے کروڑوں عوام کی آواز ہے۔ حکمرانوں کو عمران فوبیا ہو چکا ہے۔ 13 جماعتیں ایک طرف اور عمران خان ایک طرف ہے ۔ فوری الیکشن نوشتہ دیوار بن چکے ہیں۔ اگر ملک کو بچانا ہے تو فوری الیکشن کروانا ہونگے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر عون عباس بپی نے کہا عمران خان کا20مئی کا ملتان کا جلسہ تاریخی ہوگا۔
شجاع آباد پسند کی شادی کرنے والا مغوی جوڑا خان گڑھ سے بازیاب، خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار، تفصیل کے مطابق...
شجاع آباد 6 روز گزرنے کے بعد بھی لاپتہ بلدیہ ملازم کا سراغ نہ لگایا جاسکا، اہلخانہ غم سے نڈھال، تفصیلات کے...
ملتان پولیس نے جعلی چیک اور امانت میں خیانت کے الزام میں 10افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے، پولیس نے اغوا و...
ملتان ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی اشیا سے محروم، پولیس نے نا معلوم ملزمان کے خلاف...
مظفرگڑھ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ عثمان طاہر جپہ نے "سانجھی...
ملتان شاہ شمس انٹر چینج پر موٹر وے اہلکاروں سے ٹرالر ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی دست درازی اورسنگین نتائج کی...
وہاڑی پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم نے وہاڑی کے علاقے ٹھینگی سے مردہ مرغیوں سے بھرا لوڈر رکشہ پکڑلیا۔ لوڈر رکشہ سے 20...
میلسی پولیس نےانسداد گیمبلنگ ایکٹ کے تحت کارروائی،کرتے ہوئے بذریعہ لڈو دانہ جواء کھیلتے سات جواری فیاض،...