بجلی کی فراہمی14مئی کومختلف اوقات میں بند رہے گی

14 مئی ، 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکوترجمان کے مطابق ریجن کے مختلف علاقوں میں ہائی ٹینشن پولز کی درستگی، فیڈرز کی بائفرکیشن اور ضروری مرمت کے سلسلہ میں بجلی کی فراہمی14مئی کومختلف اوقات میں بند رہے گی ۔صارفین بجلی بندش کے شیڈول کے بارے میں معلومات میپکو کی ویب سائٹ ، فیس بُک پیچ اور میپکو کی ایپ سے بھی حاصل کرسکتے ہیں ۔اس بندش سے ملتان سرکل کے 11KVراواں، متی تل، مسعود فیبرکس، سپن یارن اور ایف آر ایم فیڈرز سے سات بجے صبح سے گیارہ بجے دن تک، 11KVملتان روڈ، ڈوگر، مخدوم رشید سٹی، ایس ٹی ایم، خانپور اور نیووہاڑی روڈفیڈرز سے ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے دن تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی ۔