شیریں ابو عاقلہ نے اسرائیلی دہشت گردی کوبے نقاب کردیا ، دردانہ صدیقی

14 مئی ، 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی ، صدر پنجاب جنوبی تسنیم سرور اور صدر ضلع ملتان شازیہ شیر افضل نے غاصب اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے الجزیرہ نیوز نیٹ ورک سے وابستہ خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل کی پُرزور مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صحافت کا فریضہ انجام دیتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرکے شیریں ابو عاقلہ نے اسرائیلی دہشت گردی کو ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔ اسرائیل جتنا چاہے طاقت آزما لے، فلسطینی حریت پسندوں اور مسلم حق پرستوں کی آواز دبا نہیں سکے گا۔ عالمی ادارے اسرائیل کی سرپرست طاقت امریکا کا احتساب کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔