پی پی ایس سی :مختلف گریڈز کی نوکریوں کیلئے درخواستیں طلب

14 مئی ، 2022

ملتان(سٹافرپورٹر) پی پی ایس سی نے گریڈ گریڈ 17سمیت چھوٹے گریڈز کی ہزاروں نوکریوں کے لئے درخواستیں طلب کرلیں۔ تفصیل کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن کی طرف سے جاری کردہ نوکریوں کے اشتہار میں مختلف نوکریوں کی پیشکش کی گئی ہے۔ ان جابز میں گریڈ 17اور اس سے اوپر کی سپروائزر ،گریڈ 16 میں ڈپٹی سپروائزر و نمائندگان محکمہ کی آسامیوں جبکہ امتحانی نگران کی گریڈ 5 تا گریڈ 15 کی آسامیاں شامل ہیں اسی طرح گریڈ ایک تا چار کی نوکریاں جن میں پانی پلانے والے سے لے کر کرسیاں رکھنے والے اور فرنیچر کی صفائی کرنے والے اور مختلف چھوٹے موٹے کام کرنیوالوں کی ضرورت ہے ۔ اشتہار کے مطابق مردو خواتین ان آسامیوں کے لئے درخواستیں دینے کے اہل ہیں جبکہ پنجاب کا ڈومیسائل ہونا ضروری ہے ۔ منتخب افراد کی تعیناتی ان کے ضلع میں ہوگی جبکہ ان نوکریوں کے لئے پنجاب حکومت، وفاقی حکومت اور نیم سرکاری اداروں کے ریگولر ملازمین بھی درخواستیں دے سکتے ہیں۔ منتخب افراد پنجاب پبلک سروس کمیشن کا حصہ ہوں گے اور انہیں کبھی بھی ڈیوٹی مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے طلب کیا جاسکتا ہے ۔