ملتان( سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری سعد خورشید خان کانجو پی پی 213کے زیراہتمام وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمن خان کانجو کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمان خان کانجو ، سعد خورشید خان کانجو، شیخ طارق رشید ، رانامحمودالحسن، بلال بٹ ودیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمان خان کانجو نے کہاکہ عمران خان کو ملک میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔قبل از وقت انتخابات سمیت تمام فیصلے اتحادیوں کی مشاورت سے کیے جائیں گے لانگ مارچ پاکستان تحریک انصاف کا جمہوری حق ہے تاہم ملک میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی پی ٹی آئی مخصوص جگہ پر مارچ کر سکتی ہے جہاں وہ چھ ماہ یا ایک سال بیٹھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کو پرتشددمارچ کی طرف نہ لے جائیں، سیاست کریں مگر سیاست کو اس نہج تک نہ کر لے جائیں اوورسیز کو ووٹ کا حق نہ دیناغلطی ہے لیکن اس کے لیے طریقہ کاروضع کیا جائے۔وزیرمملکت نے کہاکہ انتخابی اصلاحات ہی جمہوریت اور ملکی اداروں کی بنیاد ہوتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت چاہتی ہے کہ جلد ازجلد انتخابی اصلاحات کا کام مکمل ہواورہم فی الفور نئے انتخابات کی طرف جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اداروں کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
خانیوال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عابد کی زیر صدارت ضلع بھر کے پولیس افسران کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا...
ملتان دعوت ذکروفکر ڈیرہ اللہ ہووالا کے زیر اہتمام شہادت ذوالنورین حضرت عثمان غنیؓ کے حوالے سے تقریب کا...
ملتان جماعت اہلسنت کے صوبائی ناظم اعلیٰ علامہ محمد فاروق خان سعیدی نے کہا ہے کہ سیدنا عثمان غنیؓ ملت اسلامیہ...
شجاع آباد وفاقی وزیر و چیئرمین پارلیمانی کمیٹی آن کشمیر رانا محمد قاسم نون کا شمالی وزیرستان میں کامیاب...
خانیوال زمینوں کو غیر قانونی قبضے سے واگزار کروانے کے لیے چیف جسٹس لاہور ھائی کورٹ نے ہر ضلع کے ایڈیشنل اینڈ...
شاہ جمال قریبی رشتے داروں کی بچے سے زیادتی، ملزمان فرار، مقدمہ درج ،تفصیلات کے مطابق محمد عدنان قوم مزاور...
وہاڑی ریجنل پولیس آفیسر ملتان عثمان اکرم گوندل نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر وہاڑی پولیس کے افسران...
ملتان جیل ریفارمز کمیٹی کے کو چیئرمین شہزاد انجم کھوکھر ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پنجاب کی بیشتر جیلیں اپنی اصل...