میپکو کی پرائیویٹ صارفین سے بلنگ کی مد میں274ارب روپے سے زائد وصولیاں

14 مئی ، 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکونے مالی سال 2020-21ء کے دوران پرائیویٹ صارفین سے بلنگ کی مد میں274ارب روپے سے زائد وصولیاں کی ہیں جس سے پروگریسوریکوری کی شرح 99.8فیصد رہی ہے ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو مہر اللہ یار بھروانہ کی زیر نگرانی سپریٹنڈنگ انجینئرز، ایگزیکٹو انجینئرز ، ایس ڈی اوز اورآپریشنل سٹاف پرمشتمل ٹیموں کی جانب سے صارفین سے بلوں کی وصولیوں کے لئے مہم جاری ہے۔ڈائریکٹر کمرشل میپکواسد حماد کے مطابق جولائی2021ء تااپریل2022ء کے دوران ملتان سرکل کی پرائیویٹ صارفین سے 60 ارب71کروڑ روپے ریکوری کے ساتھ پروگریسو شرح100.1 فیصد رہی ہے اور ملتان سرکل کی پرائیویٹ صارفین سے ریکوری کی شرح سب سے زیادہ رہی ۔