پی پی، ن لیگ اور تحریک انصاف نے قوم کو دھوکہ دیا، ڈاکٹرصفدر ہاشمی

14 مئی ، 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا ہے کہ چولستان میں جانور مر رہے ہیں ۔پانی کی قلت اور خشک سالی ہے ۔قیام پاکستان سے آج تک حکمرانوں نے دعوے کئے قوم کو آج تک حقوق میسر نہیں آئے۔ملک پر گزشتہ چالیس سالوں سے چہرے بدلے جارہے ہیں نظام کی تبدیلی وقت کی ضرورت ہے۔ پی پی، ن لیگ نے عوام کو ریلیف دینے اور تحریک انصاف نے تبدیلی اور آزادی کے نام پر قوم کو دھوکہ دیا۔ جنوبی پنجاب آج بھی محرومیوں کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ پانی کی قلت کو ختم نہ کیا نہروں میں پانی نہ دیا گیا تو شدید غذائی قلت پیدا ہوسکتی ہے۔