ایڈیشنل آئی جی پرسنل سٹاف سے نالاں 7افسران واہلکاروں کے تبادلے

14 مئی ، 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق پرسنل سٹاف سے نالاں، انچارج سمیت 7 پولیس ملازمین کے تبادلے رحیم یار خان کر دیے۔ تبادلہ کیے جانے والوں میں میس انچارج اے ایس آئی محمد اقبال، اے ایس آئی ساجد رضا، نائب میس انچارج زاہد سمیت کانسٹیبلز عمران ، محمد بلال، سینٹری ورکرز مہدی حسن اور محمد اسحاق شامل ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق یہ تمام پولیس ملازمین پولیس آفیسرز میس میں تعینات تھے اور ان کو ناقص کارکردگی پر ٹرانسفر کیا گیا ہے۔