پنجاب بھر میں اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے کافیصلہ

14 مئی ، 2022

ملتان(سٹافرپورٹر) پنجاب بھر کے 4 لاکھ اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے کافیصلہ کرلیاگیا۔ بتایاگیا ہے کہ محکمہ سکولز نے تبادلوں پرپابندی اٹھانے کافیصلہ کرلیا ہے۔ اساتذہ کے تبادلوں کیلئے آن لائن درخواستیں مئی کے آخری ہفتہ میں وصول کی جائیں گی۔ جون کے آخری ہفتہ میں تبادلوں کے آرڈرز جاری ہوں گے۔ تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے سے قبل اساتذہ کا آن لائن ریکارڈ درست کیا جائے گا۔ ہدایات دی گئی ہیں کہ اساتذہ کا تمام ڈیٹا ایک ہفتہ سے قبل درست کیا جائے۔