جدہ (آئی این پی) اوآئی سی کے انسانی حقوق کمیشن نے بھی مقبوضہ کشمیرمیں غیرقانونی حلقہ بندیوں کو مسترد کردیا،مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اقدامات کی مذمت،بھارتی اقدام کا مقصد مسلمان اکثریت کواقلیت میں تبدیل کرنا ہے،غیرقانونی حلقہ بندیاں انسانی حقوق چارٹر کی خلاف ورزی ہیں،ہندوتوا کے زیراثر ایسے تمام اقدامات قابل مذمت ہیں۔تفصیلات کے مطابق او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن نے کہا ہے کہ ہندوتوا کے زیراثر ایسے تمام اقدامات قابل مذمت ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اوآئی سی کے انسانی حقوق کمیشن نے بھارتی اقدامات مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی اقدام کا مقصد مسلمان اکثریت کواقلیت میں تبدیل کرنا ہے، ہندوتوا کے زیراثر ایسے تمام اقدامات قابل مذمت ہیں۔کمیشن کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں غیرقانونی حلقہ بندیاں مسترد کرتے ہیں جبکہ حلقہ بندیاں اوآئی سی،سلامتی کونسل کی قرارداد کیخلاف ہیں۔اوآئی سی کے انسانی حقوق کمیشن نے کہا کہ غیرقانونی حلقہ بندیاں انسانی حقوق چارٹر کی خلاف ورزی ہیں، حلقہ بندیوں پرکشمیری قیادت کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ کمیشن نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے بھارت پر دباؤ ڈالنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی بار بار کی اپیل کا اعادہ کیا۔