کراچی (اسد ابن حسن) وفاقی حکومت نے نئی کورونا لہر کے حوالے سے ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی پروازوں پر مسافروں کی چیکنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور متعلقہ اداروں اور ایئرلائنوں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے ذیلی ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) کے اعلیٰ افسر ڈاکٹر ممتاز علی خان نے گزشتہ روز نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ نئی کورونا لہر اومنی کرون سب ویرینٹ کے تناظر میں سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک سے پاکستان آنے والی تمام پروازوں پر مسافروں کی مخصوص تعداد میں آر اے ٹی ٹیسٹ کیے جائیں۔ فیصلے کے مطابق 150 مسافروں کی گنجائش والے طیارے میں 10/15 مسافروں اور 250 اور اس سے زائد گنجائش والے طیارے کے 15/20مسافروں کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ اسی لہر کے حوالے سے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پبلک ہیلتھ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی سفارش پر یہ ہدایت جاری کی ہے کہ بھیڑ بھاڑ کی جگہوں بشمول ہیلتھ کیئر فیسیلٹیز پر منہ پر ماسک پہنا جائے۔ یہ حکم 31مئی تک قابل عمل ہوگا۔
ملتان پولیس تھانہ شاہ شمس نے جعلی چیک دینے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، تفصیلات کے مطاب...
جہانیاں نواحی آبادی گھمن ٹاؤن نزد ریلوے سٹیشن گھر میں چاول کھانے 4 افراد بے ہوش ہوگئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو...
لودھراں پولیس کانسٹیبل کی اپنی22 سالہ کزن سے زیادتی،حمل بھی ضائع کروادیا، مقدمہ درج، ملزم نے عبوری ضمانت...
ملتان میپکو ریجنل ٹریننگ سینٹر میں ’’بیہیویئر بیسڈ سیفٹی ماڈیول‘‘ پر خصوصی سیمینار اور تربیتی لیکچر کا...
ملتان پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے شادی کا جھانسہ دے کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں تین افراد کے...
ماچھیوالتھانہ سٹی بورے والا پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں 8 افراد کو گرفتار کر لیا،پولیس نے انسداد...
ملتان بھٹہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اورفلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی سماجی تنظیم سپارک کے زیراہتمام مقامی...
ملتان جعلی ریذیڈنٹ کارڈ پر مسافروں کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام،3 مسافروں کو آف لوڈ کر کے امیگریشن اہلکار...