اسلام آباد ( طاہر خلیل ) پارلیمانی راہداریوں میں اس کا بڑا چرچا رہا کہ پی ٹی آئی ایک نیا یوٹرن لے رہی ہے ،پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی حکام کو آگاہ کیا کہ پارلیمانی کمیٹیوں کے اجلاس میں شریک ہونگے ، ایوان میں نہیں آئیں گے ،ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ریاض فتیانہ نے جمعہ کو قومی اسمبلی کے متعلقہ حکام کو آگاہ کیا پی ٹی آئی کا فیصلہ ہے کہ پارلیمانی کمیٹیوں کے اجلاس میں شریک ہونگے لیکن ہائوس میں نہیں جائینگے ،ریاض فتیانہ قانون وانصاف کیساتھ پائیدار ترقیاتی اہداف ( ایس ڈی جیز ) پارلیمانی کمیٹی کے کنونیر رہے ہیں انہوں نے بھی پی ٹی آئی کا سائیکلو سٹائل استعفیٰ جمع کر ارکھا ہے لیکن اب ریاض فتیانہ نے ایس ڈی جیز کمیٹی میں کام جاری رکھنے کا عندیہ دیا جبکہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ایک روز قبل کہہ چکے تھے کہ انتخابات کیلئے اصلاحات پربات چیت کیلئے تیار ہیں ، پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری کا موقف واضح ہے کہ ان کی پارٹی کے اراکین مستعفی ہو چکے ، موجودہ اسمبلی میں نہیں جائینگےتاہم سیکرٹریٹ کی سطح پر استعفوں کا مخمصہ طے نہیں ہو سکا، سپیکر استعفوں کی الگ الگ تصدیق کیلئے آئندہ ہفتے سے کارروائی کا آغاز کر رہے ہیں ،راجہ پرویز اشرف نے انتخابی اصلاحات پارلیمانی کمیٹی کیلئے تمام جماعتوں سے نام مانگے تھے ، گزشتہ ہفتے عمران خان سمیت پارلیمانی لیڈروں کو سپیکر کی جانب سے با ضابطہ خطوط بھیجے گئے تھے ،پی پی پی، جی ڈی اے ،ایم کیو ایم ،بلوچستان عوامی پارٹی ، بی این پی ،محسن دائوڑ ،جمہوری وطن پارٹی ،اے این پی اورجماعت اسلامی نے نام بھجوا دیئے ،مسلم لیگ (ن) ،مسلم لیگ (ق )متحدہ مجلس عمل سے سپیکر کو نام نہیں ملے ،الیکشن کمیشن کی طرف سے پی ٹی آئی کے 20 منحرفین کیخلاف ریفرنس مسترد ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں انکی رکنیت کے حوالے سے سوالات ختم ہو گئے تاہم قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے منحرفین کے پارلیمانی لیڈر کا انتخاب نہیں کیا ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اب بھی عمران خان کو پارٹی سربراہ اور پارلیمانی لیڈر تصور کرتا ہے، پی ٹی آئی کے منحرف ارکان اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔
ملتان پولیس تھانہ شاہ شمس نے جعلی چیک دینے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، تفصیلات کے مطاب...
جہانیاں نواحی آبادی گھمن ٹاؤن نزد ریلوے سٹیشن گھر میں چاول کھانے 4 افراد بے ہوش ہوگئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو...
لودھراں پولیس کانسٹیبل کی اپنی22 سالہ کزن سے زیادتی،حمل بھی ضائع کروادیا، مقدمہ درج، ملزم نے عبوری ضمانت...
ملتان میپکو ریجنل ٹریننگ سینٹر میں ’’بیہیویئر بیسڈ سیفٹی ماڈیول‘‘ پر خصوصی سیمینار اور تربیتی لیکچر کا...
ملتان پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے شادی کا جھانسہ دے کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں تین افراد کے...
ماچھیوالتھانہ سٹی بورے والا پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں 8 افراد کو گرفتار کر لیا،پولیس نے انسداد...
ملتان بھٹہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اورفلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی سماجی تنظیم سپارک کے زیراہتمام مقامی...
ملتان جعلی ریذیڈنٹ کارڈ پر مسافروں کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام،3 مسافروں کو آف لوڈ کر کے امیگریشن اہلکار...