ترکی کی سویڈن اورفن لینڈکی نیٹومیں شمولیت کی مخالفت

14 مئی ، 2022

انقرہ(اے ایف پی)ترکی نےسویڈن اور فن لینڈکی نیٹو میں شمولیت کی مخالفت کردی،ترک صدرطیب اردوان نےدونوں ممالک پردہشت گرد تنظیموں کوپناہ دینےکاالزام عائدکیاہے، استنبول میں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےترک صدر نے کہا سویڈن اورفن لینڈکی نیٹو میں شمولیت پر مثبت رائےنہیں رکھتے،سکینڈے نیویا کے ممالک دہشت گرد تنظیموں کے لیے مہمان خانے کی طرح ہیں،ہم بطور ترکی اس معاملے پر دوسری غلطی نہیں کرنا چاہتے۔