ایلون مسک کا ٹوئٹر کی خریداریعارضی طورپرروکنےکااعلان

14 مئی ، 2022

واشنگٹن(اے ایف پی)ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنےکامعاہدہ عارضی طور پر روکنے کا اعلان کردیا، مسک نے ٹویٹ میں کہاکہ ٹویٹر کے مطابق اسپام اور جعلی اکاؤنٹس 5 فیصد سے بھی کم ہیں لیکن وہ پلیٹ فارم پر اسپام اور جعلی اکاؤنٹس کے حجم کے بارے میں مزید تفصیلات چاہتے ہیں تاہم کچھ دیربعدایک اورٹویٹ میں انہوں نے لکھاکہ وہ مزیدتفصیلات جانےبغیر ٹویٹرکےحصول کیلئےاب بھی پرعزم ہیں۔واضح رہےمسک کو ٹویٹر خریدنے کا معاہدہ ختم کرنےپرکمپنی کوایک ارب ڈالر ادا کرنا پڑیں گے۔