بھارتی ایجنسی کا داؤد ابراہیم کے دو قریبی ساتھی گرفتار کرنے کا دعویٰ

14 مئی ، 2022

نئی دہلی (جنگ نیوز)بھارتی کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے دو قریبی ساتھیوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق این آئی اے کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ عارف ابو بکر شیخ اور شبیر ابو بکر شیخ کو جمعے کی صبح گرفتار کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق این آئی اے کی جانب سے گرفتاریاں ممبئی میں کئی مقامات پر داؤد ابراہیم سے اور ہوالہ سے متعلق چھاپوں کے کچھ روز بعد سامنے آئیں۔