امریکا ،تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 11 افراد ہلاک

14 مئی ، 2022

واشنگٹن(نیٹ نیوز)بہتر مستقبل کی تلاش میں غیرقانونی طریقے سے امریکا جانے والے تارکین وطن عرق آب ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سمندری حدود میں تارکین وطن سے بھری ہوئی کشتی الٹی ہے جس میں سوار 11افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 31مہاجرین کو کوسٹ گارڈ نے ریسکیو کر لیا۔ترجمان امریکی کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ جن افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے ان میں اکثر کا تعلق ہیٹی اور ڈومینکین ریپبلک سے ہے جبکہ ہلاک شدگان کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔کوسٹ گارڈ نے ریسکیو کیے جانے والے تارکین وطن کو امریکی جزیرے پورٹو ریکو منتقل کردیا ہے جن میں 8 افراد کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔