روس کی تاریخ میں گندم کی ریکارڈ بمپر پیداوار کا امکان

14 مئی ، 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) روس میں گندم کی بمپر پیدوار کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، رواں سال گندم کی پیدوار 8؍ کروڑ 70؍ لاکھ ٹن رہی۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رواں سال گندم کی تاریخی پیدوار کی توقع ہے، توقع ہے کہ اناج کی مجموعی پیدوار 130؍ ملین ٹن رہے گی جس میں سے گندم کی پیدوار 87؍ ملین ٹن رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ روس کی تاریخ کا سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پیدوار کے نتیجے میں نہ صرف ملکی ضروریات پوری ہو سکیں گی بلکہ عالمی سطح پر ہمارے شراکت داروں کی بھی ضروریات کو پورا کیا جا ئے گا۔