کراچی (جنگ نیوز )جے ایس انویسٹمنٹس، پاکستانیپرائیویٹ سیکٹر کی سب سے پرانی ایسیٹ منیجمنٹ کمپنینے مائیکرو فنانس سیکٹر کے لیے جے ایس مائیکرو فنانس سیکٹر فنڈ (JSMFSF) کے نام سے مخصوص انکم فنڈ متعارف کراکر ایک بارپھر مثالی قیادت کا مظاہرہ کیا ہے ۔ فنڈ کی ابتدائی عوامی پیشکش 11 مئی 2022 کو کی گئی، اور یہ فنڈ سرمایہ کاری کے لیے دستیاب ہے۔ اس اضافے کے ساتھ، کمپنی پاکستان کے سرمایہ کاروں کو اثاثوں کے تمام درجات تک رسائی فراہم کرنے کے اپنے وژن پر قائم ہے۔جے ایس مائیکرو فنانس سیکٹر فنڈ سرمایہ کاروں کو پاکستان کے مائیکرو فنانس سیکٹر کی نمو کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔ اس بڑھتے ہوئے شعبے میں قرضوں کی شرح منافع روایتی بینکنگ سیکٹر کے مقابلے میں نسبتاً زیادہ ہے۔مائیکروفنانس سیکٹر نے پاکستان میں 2012 سے اب تک روایتی بینکنگ سیکٹر کی 13 فیصد نمو کے مقابلے میں 42فیصد سالانہ نمو کے ساتھ بڑی کامیابی کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ شعبہ شرح منافع کے لحاظ سے دستیاب فکسڈانکم انسٹرومنٹس کے مجموعی شعبے کی بھی قیادت کر رہا ہے۔جے ایس مائیکرو فنانس سیکٹر فنڈ ایک اوپن اینڈ انکم فنڈ ہے اور اس کی سرمایہ کاری کا مقصد پاکستان میں ایک پائیدار، مضبوط اور جامع مالیاتی شعبے کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔نیا فنڈمتعارف کرانے پراظہار خیال کرتے ہوئے،جے ایس انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی سی ای او، عفت منکانی نے کہاہم چاہتے ہیں کہ انکم فنڈ کے سرمایہ کاروں کے لیے تنوع فراہم کرکے ان کے سرمائے کی افادیت میں اضافہ کریں۔ یہ ایک منظم رسک مینجمنٹ فریم ورک کے تحت مسابقتی منافع جات کے لیے ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔جے ایس مائیکرو فنانس سیکٹر فنڈ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کی طرف سے منظور شدہ ایک انویسٹمنٹ پروڈکٹ ہے ۔جے ایس مائیکرو فنانس سیکٹر فنڈ کے بارے میں مزید معلومات کے لیےبراہ کرم ملاحظہ کریں:
https://jsil.com/products/mutual-funds/conventional-products/js-microfinance-sector-fund/
جے ایس انویسٹمنٹس کے بارے میںجے ایس انویسٹمنٹ لمیٹڈ (JSIL) (قائم شدہ 1995) پاکستان میں نجی شعبے کی سب سے پرانی ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی ہے۔
مزید خبریں
-
ملتان پولیس تھانہ شاہ شمس نے جعلی چیک دینے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، تفصیلات کے مطاب...
-
جہانیاں نواحی آبادی گھمن ٹاؤن نزد ریلوے سٹیشن گھر میں چاول کھانے 4 افراد بے ہوش ہوگئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو...
-
لودھراں پولیس کانسٹیبل کی اپنی22 سالہ کزن سے زیادتی،حمل بھی ضائع کروادیا، مقدمہ درج، ملزم نے عبوری ضمانت...
-
ملتان میپکو ریجنل ٹریننگ سینٹر میں ’’بیہیویئر بیسڈ سیفٹی ماڈیول‘‘ پر خصوصی سیمینار اور تربیتی لیکچر کا...
-
ملتان پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے شادی کا جھانسہ دے کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں تین افراد کے...
-
ماچھیوالتھانہ سٹی بورے والا پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں 8 افراد کو گرفتار کر لیا،پولیس نے انسداد...
-
ملتان بھٹہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اورفلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی سماجی تنظیم سپارک کے زیراہتمام مقامی...
-
ملتان جعلی ریذیڈنٹ کارڈ پر مسافروں کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام،3 مسافروں کو آف لوڈ کر کے امیگریشن اہلکار...