ڈاکٹر صغیر ،وسیم آفتاب اور دیگر رہنمائوں کی ایم کیو ایم میں واپسی

14 مئی ، 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم سے علیحدہ ہونے والے سابق صوبا ئی وزیر ڈاکٹر صغیر احمد سمیت چار رہنمائوں نے جمعے کو ایم کیو ایم میں دوبارہ شمولیت اختیار کرلی ،ان رہنماؤں نے 2015 میں پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی لیکن 2018 کے عام انتخابات میں شکست اور مشاورت میں شامل نہ کیے جانے پر پی ایس پی سے الگ ہو گئے تھے،جمعہ کی شام ایم کیو ایم کے منحرف رہنماء ڈاکٹر صغیر، وسیم آفتاب، سلیم تاجک، سید طحہ ایم کیوایم پاکستان کے بہادرآباد مرکز پہنچے توایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے سابق رہنمائوں کا استقبال کیا، وسیم اختر ، ارشد حسن سمیت اراکین رابطہ کمیٹی نے ان کا استقبال کیا،۔ڈاکٹر صغیر احمد ایم کیو ایم کے سابق صوبائی وزیر وسیم آفتاب سابق رکن صوبائی اسمبلی جبکہ سلیم تاجک بھی ایم کیو ایم میں اہم تنظیمی ذمے داریاں سر انجام دیتے رہے ہیں۔ایم کیوایم میں واپسی پرڈاکٹر صغیر احمد کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے ایم کیو ایم کی قیادت سے رابطے میں تھےواپسی پرجس طرح ہمارااستقبال کیا گیا میں شکر گزارہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں مزید لوگ پارٹی میں واپس آئیں گےایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامرخان نے اس موقع پرکہاکہ تمام لوگوں کے لئے ایم کیوایم پاکستان کے دروازے کھلے ہیں،ایم کیوایم ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھتے والی پارٹی ہے،ہم سب مل کر اپنے حقوق کی جدوجہد کریں گے ،ڈاکٹر صغیر، وسیم آفتاب اور سلیم تاجک کی واپسی سے پارٹی کو فائدہ ہ ہوگا ۔ڈپٹی کنوینرایم کیو ایم پاکستان وسیم اخترنے پرانے ساتھیوں کوخوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ 2018 سے ہم ان دوستوں سے رابطے میں تھے۔