ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات بحال ہوگئے ہیں، یورپی یونین

14 مئی ، 2022

تہران (اے ایف پی /جنگ نیوز )یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے کہا ہے کہ تہران کے ساتھ حالیہ بات چیت کے بعد ایران کے جوہری معاہدے پر تعطل کا شکار مذاکرات بحال ہوگئے ہیں اور اب حتمی معاہدہ قریب ہیں۔’اے ایف پی‘ کے مطابق جوزف بوریل نے کہا کہ رواں ہفتے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے میں مدد کے لیے یورپی یونین کے ایلچی اینریک مورا کا مشن ’توقع سے بہتر‘ تھا۔جرمنی میں جی 7 اجلاس کی سائیڈلائن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جوزف بوریل نے کہا کہ بات چیت رکی ہوئی تھی جو اب بحال ہو چکی ہے اور اب حتمی معاہدے تک پہنچنے کا امکان ہے۔یورپی یونین کے ایلچی اینریک مورا نے ایران کے مذاکرات کار علی بغیری سے رواںہفتے تہران میں دو دن تک ملاقاتیں کیں۔