چوک سرور شہید میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ، پولیس ناکام

14 مئی ، 2022

چوک سرور شہید (نامہ نگار)چوک سرور شہید چوری کی وارداتوں میں اضافہ پولیس ملزمان کو پکڑنے میں ناکام صبح سویرے چوری کی واردات چور دو لاکھ مالیت کا کپڑا دکان کے باہر سے لے اڑے سی سی ٹی وی فوٹیج میں چوروں کو واضح طور پہ دیکھا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چوک سرور شہید گرلز سکول والی گلی میں واقع نایاب کلاتھ ہاؤس کے باہر سے چور دو لاکھ روپے مالیت کا کپڑا چوری کر کے فرار،ہو گئے گزشتہ شب نایاب کلاتھ ہاؤس کی فیصل آباد سے بلٹی آئی جس میں تقریباً دو لاکھ کی مالیت کا کپڑا تھا پلے دار صبح 5.30 سے 6 بجے کے درمیان کپڑے والا بورا دکان کے باہر رکھ کے چلے گئے جس کے کچھ دیر بعد دو چور ہنڈا 125 پہ آئے اور دکان کے سامنے سے بلٹی والا بورا ہنڈا 125 پہ رکھ کے فرار ہو گئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں چوروں کی شکلیں واضح طور پہ دیکھی جا سکتی ہیں دکان کے مالک عتیق شیخ نے تھانہ سرور شہید میں چوری کی درخواست دے دی ہے۔ دکان مالک عتیق الرحمن شیخ کا کہنا ہے اس طرح صبح سویرے ہماری دکان کے سامنے سے چوری کر کے ہمارے بڑا نقصان کیا گیا ہے ایسے جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے ان کو عبرت کا نشان بنانا چاہئیے تاجروں نے ڈی پی او مظفر گڑھ سے نوٹس لیے کی اپیل کی ہےاور مطالبہ کیا ہے کہ سرور شہید پولیس ان چوروں کو جلد از جلد گرفتار کر کے ہماری داد رسی کرے ۔ پولیس مارکیٹیوں میں گشت کو یقینی بنائے۔