مترو(نامہ نگار)وولٹیج کی کمی اور زیادتی کی وجہ سے متعدد ٹرانسفارمر ٹیوب ویل موٹریں جل گئیں تار ٹوٹنے کی وجہ سے گھنٹوں بجلی بند رہی جس پر لوگوں نے شدید احتجاج کیاتفصیل کے مطابق مترو اور شیر شاہ فیڈر پر کئی مواضعات کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا جس کی وجہ سے وولٹیج کی اچانک کمی اور زیادتی کا سلسلہ جاری ہے لائنیں ڈسٹرب ہو چکی ہیں گذشتہ روز بجلی کی مین تار ٹوٹ گئے جس کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک بجلی بند رہی اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا ہے جبکہ زمیندار محمد حسیب مترو کی ٹیوب ویل کی موٹر جل گئی اس طرح چک نمبر131ڈبلیو بی کے کاشتکار حاجی ممتاز حسین آرائیں کی ٹیوب ویل کی موٹر اور ٹرانسفارمر جل گیا، چک نمبر173ڈبلیو بی کی مقامی آبادی کا ٹرانسفارمر بھی جل گیا ،اس دوران لوگوں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اہل علاقہ چوہدری غلام بسم اللہ ،محمد وارث،محمد اقبال،محمد نواز،محمد ارشاد،محمد اختر،محمد افضل،محمد شفیع و دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ایس ای میپکو وہاڑی سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
اسلام آباد چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے فنانس بل 2026-27 پر میڈیاٹیکنیکل بریفنگ اپنی بجائے ایک ٹیم...
کراچی سابق اسپینش وزیراعظم کیخلاف نئی تحقیقات شروع، دفتر سے 12 لاکھ یورو کے زیورات برآمد، ٹیکس فراڈ اور...
اسلام آ باد آئندہ مالی سال 27-2026 کے وفاقی حکومت کےسالانہ ترقیاتی پروگرام میں وزارت مذہبی امور کے صرف ایک...
ماچھیوال بوریوالہ روڈ پر 535 ای بی کے قریب تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 17 سالہ...
کراچی کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل، عزت مآب ڈاکٹر بخیت عتیق الرمیثی نے کراچی میں شدید گرمی...
اسلام آباد قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس دو گھنٹے سے زیادہ کی تاخیر تک شروع نہ ہوا تو پارلیمنٹ ہائوس نوع بنوع کی...
گوجرانوالہگوجرانوالہ میں مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے کرنل امجد لطیف کی نماز جنازہ ادا کر...
ملتان پاکستان نے چین کو آم کی برآمدات کے لیے اپنی استعداد میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے مزید سات پروسیسنگ اور...