چکن شاپ پرریٹ لسٹ آویزاں نہ ہونے پر 2دکانداروں پر مقدمات

14 مئی ، 2022

سکندرآباد(نامہ نگار)شجاع آباد میں چکن شا پ پرریٹ لسٹ آوایزاں نہ ہونے پر 2دکانداروں کے خلاف مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے چکن شاپ پر ریٹ لسٹ نہ آویزاں کرنے پر دکاندار حسین، محمدفصیل کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دونوں دکانداروں کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمات درج کراکر قانونی کارروائی شروع کردی ۔انہوں نے کہاکہ کوئی بھی دکاندار گورنمنٹ ریٹ سے زائد ریٹ پر اشیاء خورونوش فروخت کرتا یا اس دکاندار کی دکان میں گورنمنٹ لسٹ آوایزں نہ ہوئی تو ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔