خان گڑھ: ملزم سے 35کلوبھنگ برآمد، مقدمہ درج

14 مئی ، 2022

خان گڑھ( نامہ نگار) تھانہ خان گڑھ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیراتنگ۔ملزم سے 35کلوبھنگ برآمد، مقدمہ درج۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ کی ہدایات اور ڈی ایس پی صدرسرکل کی زیرنگرانی تھانہ خان گڑھ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔تھانہ خانگڑھ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے نذر حسین ولد خادم حسین قوم مجاور سکنہ موضع پنجگرائیں کے قبضے سے 3500 گرام بھنگ برآمد کر لی۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ۔