ٹبہ سلطان پور میں نوسرباز افراد نے مسافر کو لوٹ لیا

14 مئی ، 2022

ٹبہ سلطان پور (نامہ نگار ) ٹبہ سلطان پور میں نامعلوم نوسرباز افراد نے مسافر کو نشہ آور چیز کھلا کر لوٹ لیا متاثرہ شخص کو بہوشی کی حالت میں ریسکیو اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کردیا تفصیل کے مطابق ٹبہ سلطان پور میں نامعلوم نوسرباز افراد نے مسافر کو نشہ آور چیز کھلانے کے بعد لوٹ نوسرباز متاثرہ شخص کو بہوش کرکے اس کی جیب کا صفایا کرکے گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے متاثرہ شخص کو بہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا تاہم نشہ آور چیز کھانے سے بہوش ہونے والے شخص کی شناخت نہ ہوسکی ہے ۔